ایران کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھائیں گے: چینی صدر

بیجنگ، 20 فروری، ارنا - چینی صدر نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دے گا.

یہ بات صدر ''شی جن پنگ'' نے بدھ کے روز چین کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی اسپیکر ''علی لاریجانی'' کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چین کی جانب سے دوست ملک ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.
اس ملاقات میں ایران اور چین کے اعلی حکام شریک تھے جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی اسپیکر نے چین کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا قابل بھروسہ شراکت دار ہے جس کے ساتھ ہم اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@