کوئی ملک ایران چین تعلقات پر حاوی نہیں ہوسکتا: ایرانی اسپیکر

بیجنگ، 20 فروری، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان قریبی تعلقات پر حاوی نہیں ہوسکتا.

یہ بات 'علی لاریجانی' نے بدھ کے روز بیجنگ میں ایران چین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے چینی عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان تعلقات 2 ہزار سال پرانے ہیں.
اس موقع پر چینی پارلیمانی چیئرمین نے کہا کہ ایران چین دوستی گروپ کے اراکین کی تعداد دوسری پارلیمانی کمیٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جو ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے.
اس موقع میں چین میں ایرانی سفیر نے چین اور ایران کے درمیان تعلقات کے پس منظر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین، ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں.
تفصیلات کے مطابق، لاریجانی 18 ‌فروری کو اپنے چینی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر چین روانہ ہوگئے۔
ایران کے وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ"، وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، وزیر خزانہ "فرہاد دژپسند"، مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی"، پارلیمنٹ کے منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ "فریدون حسنوند" اور پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کے سربراہ اور ایرانی اسپیکر کے وفد میں شامل ہیں۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@