ایران اور چین کے درمیان قانونی تعلقات کا سلسلہ جاری

بیجنگ، 20 فروری، ارنا - چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات عالمی قوانین کے مطابق معمول کے تحت جاری ہیں لہذا دنیا کو اس کا احترام کرنا ہوگا.

چینی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب ایرانی اسپیکر نے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں چین کا تین روز دورہ کیا.
''گینگ شوانگ'' نے بدھ کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں کہا کہ ''علی لاریجانی'' اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر 18 سے 20 فروری تک بیجنگ کے دورے پر تھے.
انہوں نے ایران اور چین کے درمیان معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق کہا کہ ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعاون نہ کرنے کے امریکی نقطہ نظر کے باوجود ایران سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اور چین کا مشترکہ تعاون عالمی قوانین کے تحت ہے لہذا عالمی برادری کو اس کا احترام کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ہم نے بارھا یہ اعلان کیا ہے کہ چین، امریکہ کی غیرمنصفانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@