فرانس، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم رہے گا

تہران، 19 فروری، ارنا- فرانسیسی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس، بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی امن کا احترام کرتے ہوئے، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم رہے گا۔

یہ بات فرانسیسی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کیلئے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس پر نائب امریکی صدر "مائک پنس" کی تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا جب تک ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرے تب تک فرانس، ایران جوہری معاہدے جسے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی حمایت حاصل ہے، پر قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، اپنے دو یورپی اتحادیوں بشمول جرمنی اور برطانیہ کیساتھ ایسے رویے کی حمایت کرے گا جو ایران جوہری معاہدے کیلئے طویل المدتی فریم ورک، ایرانی بلسٹیک میزائل پروگرام اور خطے کی امن و استحکام کیخلاف سرگرمیوں کو محدود کرنے پر شامل ہیں-
فرانس کے محکمہ خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے 4 فروری کو ایران کے حوالے سے ایک جامع اور توازن پر مبنی رویہ اپنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ایران کیلئے مخصوص مالیاتی نظام اینسٹکس کے نفاذ کا مقصد ایران یورپ کے قانونی تجارتی لین دین کو آسان بنانا ہے جو یورپی یونین کے بین الاقوامی اصولوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ہے۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@