ایران کیساتھ تعلقات کو اپنی اہمیت حاصل ہے: پاکستان

اسلام آباد، 19 فروری، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا یہ تصور نہیں ہے کہ سعودیوں سے تعلقات کی خاطر ایران کے ساتھ تعلقات کو بگاڑیں بلکہ ایران کی اپنی اہمیت ہے اور پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں.

یہ بات "شاہ محمود قریشی" نے پاکستانی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" کی خارجہ پالیسی اور سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوالات کا جواب دیا.
قریشی نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایران سے تعلقات کی توسیع بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ گہرے تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں.
قریشی نے سعودی ولیعہد کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یقینا سعودی عرب، پاک ایران کے قریبی تعلقات کی نوعیت سے ناواقف نہیں.
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میری ایرانی ہم منصب سے تفصیلی بات ہوئی ہے، محمد جواد ظریف نے پاکستان سے کسی ناراضگی کا تاثیر نہیں دیا.
قریشی نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو تشویش ہے کہ ان کے بعض مغوی سرحدی اہلکار ابھی بازیاب ہونے ہیں، پاکستان نے کچھ لوگ دستیاب کرکے ایران کے حوالے کردئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے ساتھ ہر کا سطح رابطہ ہے، ان سے کچھ معلومات شیئر کی ہیں، ایران اور پاکستان کا آپس میں اعتماد کا رشتہ ہے.
پاکستانی وزیر خارجہ نے سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ایران اور پاکستان کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں، ایران کے ساتھ ہمارے وہ مسائل نہیں جو بھارت کے ساتھ ہیں.
قریشی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا اور تمام مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@