چین کیساتھ قریبی تعلقات کیلئے تیار ہیں: ایرانی اسپیکر

بیجنگ، 19 فروری، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، چین کیساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔

"علی لاریجانی" نے "لی ژانشو" کیساتھ ملاقات میں، چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک، ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کی تاریخ میں کبھی کوئی تناو اور کشیدگی نظر نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے مارچ 2019 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک معاہدے، ایران اور چین کے درمیان طویل المدتی تعلقات میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لی ژانشو نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے دورہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کا واضح پیغام قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، گزشتہ روز ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں چین پہنچ گئے۔
ایران کے وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ"، وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، وزیر خزانہ "فرہاد دژپسند"، مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی"، پارلیمنٹ کے منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ "فریدون حسنوند" اور پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کے سربراہ، ایرانی اسپیکر کے وفد میں شامل ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@