ایرانی خواتین کی کشتی ٹیم عراق روانہ ہوگی

تہران، 19 فروری، ارنا – عراق کی کشتی فیڈریشن کے مطابق، ایرانی خواتین کی کلاسک کشتی ٹیم 24 فروری کو مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئےعراق روانہ ہوگی.

ایرانی خ‍واتین کی کلاسک کشتی ٹیم 24 فروری کو مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت اور دوستانہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے عراق کا دورہ کرے گی جس کے تمام اخراجات کو میزبان ملک ادا کرے گا.
تفصیلات کے مطابق ایران اور عراق کی کلاسک کشتی ٹیموں کے درمیان مشترکہ تربیتی کیمپ 24 فروری سے آغاز اور 6 مارچ اختتام پذیر ہوگا.
یاد رہے کہ خواتین کی پہلی کلاسک کشتی مقابلے روان سال ستمبر کو لبنان میں انعقاد کیا گیا جس میں 10 ممالک کے کھیلاڑی شریک تھے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@