مشترکہ مفادات نے ایران چین تعاون کو مضبوط کیا ہے: ایرانی اسپیکر

بیجنگ، 19 فروری، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے مشترکہ مفادات کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے.

یہ بات علی لاریجانی نے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ ہوائے اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی.
ایرانی اسپیکر اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چینی دارالحکومت بیجنگ کے دورے پر ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے قوموں کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور مذاکرات مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں.
لاریجانی نے کہا کہ اس دورے کے دوران فریقین کے درمیان سفارتی، سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق، لاریجانی گزشتہ روز اپنے چینی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر چین روانہ ہوگئے۔
ایران کے وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ"، وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، وزیر خزانہ "فرہاد دژپسند"، مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی"، پارلیمنٹ کے منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ "فریدون حسنوند" اور پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کے سربراہ اور ایرانی اسپیکر کے وفد میں شامل ہیں۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@