چین کے ساتھ دنیا کے اہم ترین اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں: ظریف

بیجنگ، 19 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے دنیا کے اہم ترین اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے منگل کے روز دورے چین کے موقع پر اپنے ہم منصب ''وانگ یی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کو بڑی اہمیت حاصل ہے، چین ہمارے لئے اہم ملک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں اسے خاص مقام بھی حاصل ہے.
ظریف نے نئے چینی سال کی آمد پر چینی قوم اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے.
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ 2016 میں چینی صدر کے دورہ ایران کے بعد دونوں ملکوں کے روابط اسٹریٹجک تعلقات میں بدل گئے.
محمد جواد ظریف ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کے وفد میں شامل ہیں جو اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر اس وقت بیجنگ کے دورے پر ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@