ایران کی مصر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

تہران، 18 فروری، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی میں مصری افواج پر دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔

ترجمان "بہرام قاسمی" نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت کیلئے دعا کی۔
قاسمی نے کہا کہ دہشتگردی، تمام علاقائی ممالک کا مشترکہ دشمن ہے اور اسے نمٹنے کی ذمہ داری بھی ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز پہلے مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی میں دہشتگردی حملے کے نتیجے میں 15 فوجی مصری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
داعش دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@