18 فروری، 2019 4:33 PM
News Code: 3672481
0 Persons
ایرانی اسپیکر چین روانہ ہوگئے

تہران،18 فروری، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں چین روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، لاریجانی اپنے چینی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر چین روانہ ہوگئے۔
ایران کے وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ"، وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، وزیر خزانہ "فرہاد دژپسند"، مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی"، پارلیمنٹ کے منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ "فریدون حسنوند" اور پارلیمنٹ کے توانائی کمیشن کے سربراہ، ایرانی اسپیکر کے وفد میں شامل ہیں۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@