یورپ، انسٹیکس میکنزم کا جلد اجرا کرے: ایران

تہران، 18 فروری، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے متعلق یورپ کی جانب سے خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے نظام (SPV) پر یورپی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میکنزم اپنے پہلے مرحلے میں ہے اور یورپ اس کو جلد نافذ کرے۔

یہ بات ترجمان دفترخارجہ "بہرام قاسمی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات نہیں چاہتا ہے اور اپنے ایران مخالف پالیسیوں کو جاری رکھ رہا ہے۔
قاسمی نے کہا کہ یورپ نے مالیاتی نظام کے نفاذ کے بغیر کوئی پیشرفت نہیں کی ہے اور اس حوالے سے ان کی کاردگیوں بہت ہی مایوس کن ہے لہذا آئندہ دنوں میں ایرانی وزارت خارجہ اور یورپی اقتصادی حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپ کو واضح طور پر اعلان کردیا کہ ایرانی قوم کے صبر کی بھی ایک حد ہے لہذا ان کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا چاہئیے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) یورپ کے مالیاتی نظام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران شرط منظور کرنے والا ملک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے بیان میں اس کنونشن میں شمولیت شرط نہیں بلکہ ایک تجویز ہے۔
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@