ایرانی خواتین کی کراٹے ٹیم نے عالمی لیگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

تہران، 18 فروری، ارنا – ایرانی خواتین کی کراٹے ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی لیگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی خواتین کی کراٹے ٹیم نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بین الاقوامی لیگ مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
یاد رہے کہ ایرانی مردوں کی کراٹے ٹیم نے بھی گزشتہ روز ان مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.
تفصیلات کے مطابق، عالمی کراٹے لیگ کا دوسرا مرحلہ 15 سے 17 فروری تک متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیا گیا جس میں 86 ممالک سے 837 کھیلاڑی شریک تھے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@