ایران کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد، 18 فروری، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر زاہدان دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے.

یہ بات ''شاہ محمود قریشی'' نے پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر ایران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات کی ہے اور حالیہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ زاہدان دہشتگرد حملہ ناقابل قبول ہے جس کی ہم پُزور مذمت کرتے ہیں، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے لئے ہم کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے.
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور امید ہے کہ ایران بھی ہماری خودمختاری کا احترام کرے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مسائل ہیں تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے اور اگر حملے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کیا جائے ہم تعاون کریں گے، ہم نے پہلے بھی ایران کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@