ایران 15 ممالک کو جوہری ادویات برآمد کر رہا ہے

تہران، 18 فروری، ارنا –ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، جوہری ادویات کی برآمدات اور پیداوار میں مغربی ایشیا کے سب سے علمبردار ملک ہے اور اس وقت 15 ممالک بشمول مصر، بھارت، پاکستان، عراق، لبنان، شام اور بعض یورپی ممالک میں برآمد کر رہا ہے.

یہ بات علی اکبر صالحی نے آج بروز پیر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے حالیہ برسوں میں جوہری ادویات کی پیداوار کے شعبے میں قابل قدر پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری ادویات سے امراض کی بروقت تشخیص کے علاوہ کینسر خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لئے استعمال کر رہے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@