ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں کی عالمی لیگ میں فتح

تہران، 18 فروری، ارنا – ایرانی کراٹے کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی کومیٹ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے کامیابی حاصل کی.

ایرانی کراٹے ٹیم کے کھیلاڑیوں نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی لیگ مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.
ان مقابلوں میں فرانس اور جاپان کی ٹیمیں دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں.
تفصیلات کے مطابق، عالمی کراٹے لیگ کا دوسرا مرحلہ 15 سے 17 فروری تک متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیا گیا جس میں 86 ممالک سے 837 کھیلاڑی شریک تھے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@