منگولیا کی ایران میں دہشتگرد حملے کی مذمت

بیجنگ، 18 فروری، ارنا - منگولیا کے صدر 'خلتماگین باتولگا' نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں زاہدان دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.

منگولیائی صدر نے اپنے پیغام میں ایران میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دہشتگرد حملے کے متاثرین اور حکومت ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کاروائی کی پُرزور مذمت کرتے ہیں جس میں نہتے ایرانی شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا.
صدر خلتماگین باتولگا نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ بدھ کی رات زاہدان،خاش روڈ پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے.
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے اس سفاکانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@