یورپ، امریکی یکطرفہ اقدامات کیخلاف کھڑا ہوجائے: ظریف

تہران، 17 فروری، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپ کو امریکی یکطرفہ اقدمات کیخلاف کھڑا ہونا ہے تو اسے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

"محمد جواد ظریف" نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کیلئے عالمی امن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا چاہے وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ہو یا انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو امریکی یکطرفہ اقدامات کیخلاف کھڑا ہونے کیلئے عملی اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@