جدیدترین آبدوز کی ایرانی بحریہ میں شمولیت

بندرعباس، 17 فروری، ارنا- ایرانی صدر کی موجودگی میں ملکی ساختہ"فاتح" نامی آبدوز کو ایک خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے.

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈئیر جنرل "امیر حاتمی" نے کہا کہ فاتح سب میرین، ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کے ہاتھوں سے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران فاتح آبدوز کا وزن 527 ٹن ہے جو ایک نیم بھاری سب میرین کے طور پر سمجھا جاتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، یہ سب میرین ایک اعلی آپریشنل صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعہ سمندر سے 250 میٹر کی گہرائی میں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے.
اس کی رفتار 14 نیٹ (25.9 کلومیٹر/ گھن ) ہے اور یہ سب میرین اور فضائی میزائل مار کرسکتا ہے.
فاتح سب میرین 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے اور آٹھ میرین لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@