زاہدان دہشتگرد حملہ، پاکستان کا خصوصی وفد ایران جائے گا

تہران، 17 فروری، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں زاہدان دہشتگرد حملے پر اپنی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی پر ایران کے ساتھ کسی بھی تعاون کے لئے آمادہ ہے.

"شاہ محمود قریشی" نے اتوار کے روز "محمد جواد ظریف" کو فون کیا اور انھیں اطلاع دی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی وفد جلد سے ایران جائے گا.
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خصوصی وفد ایرانی حکام کے ساتھ حالیہ دہشتگرد حملے سے متعلق بات چیت کرے گا.
پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے سے متعلق بات چیت اور انسداد دہشتگردی کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز ایک خودکش بمبار نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زاہدان شہر سے خاش جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@