ایران نے زاہدان دہشتگرد حملے کے واقعے پر پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا

تہران، 17 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر سرحدپار دہشتگردوں کے حالیہ حملے پر تہران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل مغربی ایشیائی امور نے پاکستانی سفیر رفعت مسعود کو طلب کرکے حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا.
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے سرحدپار دہشتگردوں کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پاکستانی حکومت اور فوج سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز ایک خودکش بمبار نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زاہدان شہر سے خاش جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@