نائب امریکی صدر کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہے: ایران

تہران، 17 فروری، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائب امریکی صدر مائک پنس کے بیانات جھوٹ اور نفرت کی مبنی پر ہے.

یہ بات "بہرام قاسمی" نے گزشتہ روز نائب امریکی صدر مائک پنس کے ایران مخالف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے پنس کی جانب سے ایران کو نازی جرمنی کی طرح کے ملک قرار دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پرانی تاریخ اور ثقافت اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ہم ہمیشہ مختلف ادیان سمیت یہودیوں کے پیروکاروں کا احترام کرتے ہیں .
قاسمی نے کہا کہ ایران میں تقریبا تمام الہامی ادیان کے پیروکار آباد ہیں اور یہی بات ایران کی مہذب قوم اور روشن تہذیب و تاریخ کی بڑی نشانی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناجائز صہیونی ریاست کے جارحانہ اور غیر قانونی موقف اور ان کے ذریعہ مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کی مبنی پر ہے اور صہیونی علاقائی ممالک میں بڑھتے ہوئے تنازعات کا باعث بن گیا ہے اور مشرق وسطی کے بحرانوں کی جڑ ہے.
ایرانی ترجمان خارجہ نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ وہ جاں لیں کہ ایسے بے بنیاد اور کھوکھلاپن ایران مخالف الزامات کے ساتھ ان کے اصلی مسائل اور مشکلات حل نہیں ہوں گے.
قاسمی نے کہا کہ کوئی طاقت تاریخ کی حقیقتوں کو تبدیل یا حذف نہیں کرسکا گی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@