ایران کیخلاف وارساو اجلاس میں امریکہ ناکام ہوگیا: چینی میڈیا

بیجنگ، 17 فروری، ارنا - چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر وارساو میں اینٹی ایران اجلاس میں ناکام ہوگیا.

'شن ہوا' نے ہفتہ کے روز اپنی ایک خصوصی تجزیہ رپورٹ میں مزید کہا کہ واشنگٹن نے پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں شریک ہونے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہونے کے لئے بھرپور کوشش کی مگر اس نشست کا نتیجہ امریکہ کی شکست تھا.
رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے امریکہ کی اس سازش کو بے نقاب کردیتے ہوئے امریکہ کے مطالبات کو پورا نہیں کرلیا.
شن ہوا نے مزید کہا کہ امریکہ کے حکام علاقے میں تنازعات بڑھانا چاہتے ہیں اور خوش قسمتی سے انہوں ںے ایران مخالف اجلاس میں شکست کھایا.
چینی نیوز ایجنسی نے کہا کہ یورپی ممالک نے امریکہ کی جانب سے پولینڈ میں منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کی لہذا امریکہ اور ان کے اتحادیوں کا مقاصد حاصل نہیں ہوا.
رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام نے اس اجلاس کو مضحکہ خیز نمائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ کی طرح طاقتور ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@