میونخ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران، 17 فروری، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر عمانی ہم منصب اور عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کے ساتھ الگ الگ ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کی.

محمد جواد ظریف نے آج بروز اتوار میونخ میں عمانی ہم منصب 'یوسف بن علوی' اور عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین 'بورگہ برَنده' کے ساتھ الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی.
تفصیلات کے مطابق، میونخ کی سیکورٹی کانفرنس 15 سے 17 فروری تک جاری ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کے وزراء اور صدور شریک ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ان کے ہمراہ وفد نے منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی کانفرنس میں حصہ لیا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@