ایران، شنگہائی تنظیم کیساتھ دہشتگردی سے لڑنے کیلئے باہمی تعاون کا خواہشمند

بیجنگ، 17 فروری، ارنا – چین میں متعین ایرانی سفیر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط بھیج کر اس تنظیم اور رکن ممالک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کے مزید فروغ کا مطالبہ کیا.

یہ بات 'محمد کشاورز زادہ' نے آج بروز اتوار شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نام سے ایک خط میں کہی.
انہوں نے حالیہ دنوں میں ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والے خوفناک دہشتگردی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس وحشیانہ دہشتگرد حملے کو بیک وقت میں وارساو کے ناکام اجلاس کے انعقاد کے ساتھ قابل غور ‎سمجھا.
ایرانی سفیر نے دنیا بھر میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایران کے پختہ عزم کا اعادہ کیا.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ بدھ کی رات زاہدان،خاش روڈ پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے.
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے اس سفاکانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@