ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے: بھارت

تہران، 17 فروری، ارنا – بھارت کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کریں گے.

یہ بات خاتون بھارتی وزیر خارجہ "سشما سوراج" نے گزشتہ روز یورپی دورے کی روانگی سے پہلے تہران میں اعلی ایرانی سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ہونے والی ملاقات میں فریقین نے ایرانی شہر زاہدان اور بہارتی شہر سری نگر میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرامن مذاکرات کے ذریعے خطے کے امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور ایک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے.
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ بدھ کی رات زاہدان،خاش روڈ پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے.
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے اس سفاکانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@