جرمنی کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

تہران، 16 فروری، ارنا – جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم چند فریقی حل کی تک رسائی اور ایران جوہری معاہدہ سمیت تمام عالمی معاہدوں کے تحفظ کے خواہاں ہیں.

یہ بات "ہائیکو ماس" نے گزشتہ روز میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق ٹرمپ پالیسی نقصان دہ ہے جس جو ناکام ہوگی.
جرمن وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی یک طرفہ علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ اس معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں.
انہوں نے جوہری معاہدے کے تحفظ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوا تو علاقائی تنازعات میں شدت آئے گی.
تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی کانفرنس کا گزشتہ روز جرمنی کے میونخ میں آغاز کیا گیا جس میں 100 سے زائد ممالک کے وزراء اور صدور شریک ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ان کے ہمراہ وفد منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی کانفرنس میں شریک ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@