مشرق وسطی میں گردے کی پیوندکاری میں ایران کو پہلی پوزیشن حاصل

تہران، 16 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، گردے کی پیوندکاری کے حوالے سے مشرقی وسطی کے ملکوں کے درمیان پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراہ ریسرچ سنٹر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اعضا کی پیوند کاری ایران میں سب سے کامیاب طبی مہارت ہے.
ڈاکٹر 'عباس بصیری' نے ارنا نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ ایران، گردے کی پیوندکاری کے شعبے میں خطے کے سب سے ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد گردے کی پیوندکاری میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت ملک کے بیشتر صوبوں میں گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے جاتے ہیں.
ڈاکٹر بصیری نے مزید کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں نے اب تک گردے کے 40 ہزار کامیاب پیوند کاری آپریشنز کئے ہیں اور یہ طبی شعبے میں ہماری قابل قدر صلاحیتوں کی علامت ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@