ایران نے بھارت میں دہشتگردی کی مذمت کردی

تہران، 15 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے بھارتی علاقے سرینگر میں رونما ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی قوم اور حکومت بالخصوص متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں سرینگر حملے کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے.
انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ بھی ہمدری کا اظہار کیا.
قاسمی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو خود دہشتگردی کا شکار ہے، مغربی ایشیا میں اس ناسور کے خاتمے کے لئے بڑی قیمت چکائی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی گروہ کی جانب سے یا کسی بھی مقاصد کے حصول کے لئے ایسے پرتشدد اور غیرانسانی اقدامات ناقابل قبول ہیں.
بھارتی میڈیا کے مطابق، سرینگر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوجیوں کی بس روڈ کنارے بم کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 افراد زخمی ہو گئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@