ایران کا پاکستان سے مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ

تہران، 14 فروری، ارنا-پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کیساتھ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے ذریعے دہشتگردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کرے۔

میجر جنرل "محمد علی جعفری" نے مزید کہا کہ ایران، ملک کیخلاف عالمی سامراج طاقتوں کے حمایت یافتہ عناصر سے اپنے مظلوم شہیدوں کے خون کا بدلہ لے گا۔
انہوں نے ایک پیغام کے ذریعے خاش، زاہدان روڈ پر حالیہ دہشتگردانہ حملے میں وطن عزیز کے غیرت مند محافظوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس، ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط عزم و ارادے کیساتھ وطن عزیز کی سرحدوں کی سلامتی کے تحفظ کیلئے شہدا کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے ارمانوں کی تکمیل کرے گی۔
کمانڈر پاسداران اسلامی فورس نے کہا کہ دہشتگردوں کا حالیہ سفاکانہ حملہ، جس کے نتیجے میں وطن عزیز کے 27 بہادر سرحدی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں لاکھوں ایرانی قوم کی تاریخی شرکت کے ٹھیک دو دن بعد سامنے آیا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ سامراج قوتییں بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ، ایرانی قوم سے اپنی سنگین شکست کا بدلہ لینے پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ اور برادر ملک پاکستان کی حکومت، سیکورٹی فورسز اور وہاں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دونوں ممالک کی امن و سلامتی کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشتگردوں کے مقاصد کو پورا نہ ہونے دیں۔
پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے حالیہ دہشتگردانہ حملے میں وطن عزیز کے محافظوں کی شہادت پر امام زمانہ (عج)، ان کے نائب برحق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای، شہید ہونے والوں کے لواحقین اور ملک کے صوبے اصفہان کے عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس، ماضی سے کہیں زیاد مضبوط عزم و ارادے کیساتھ وطن عزیز کے دفاع کیلئے شہدا کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے ارمانوں کی تکمیل کرے گی۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات زاہدان،خاش روڈ پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار شہید اور زخمی ہوئے-
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے اس سفاکانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@