14 فروری، 2019 12:17 PM
News Code: 3671815
0 Persons
صدر روحانی سوچی پہنچ گئے

تہران، 14 فروری، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کے روز روسی شہر 'سوچی' پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، سوچی کے اعلی حکام اور روس میں تعینات ایرانی سفیر نے صدر روحانی اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا.
ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کی ایک روزہ نشست میں شام میں قیام امن، سیاسی استحکام، پناہ گزینوں کی واپسی اور خطے میں دہشتگردی کے خلاف اجتماعی تعاون پر گفتگو ہوگی.
تینوں ممالک کے صدور نے پہلی بار دسمبر 2017 میں شام سے متعلق روسی شہر سوچی میں ملاقات کی تھی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@