14 فروری، 2019 11:21 AM
News Code: 3671802
0 Persons
ایرانی سپہ سالار کا دورہ روس

تہران، 14 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ''محمد باقری'' نے اعلی سطحی عسکری اور دفاعی وفد کی قیادت میں روس کا دورہ کیا ہے.

جنرل باقری کا یہ دورہ روسی وزیر دفاع کی دعوت پر ہورہا ہے.
ایرانی سپہ سالار اس دورے کے موقع پر روس کی اعلی عسکری اور دفاعی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے.
اس کے علاوہ روسی علاقے سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جنرل باقری بھی شریک ہوں گے.
صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی روس کی میزبانی میں ہونے والی سہ فریقی نشست میں شرکت کے لئے آج سوچی روانہ ہوگئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@