ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

تہران، 14 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا جبکہ عالمی عدالت نے امریکہ کو ایران کے دو ارب ڈالر واپس کرنے کا حکم دیا ہے.

غیرملکی میڈیا کے مطابق، عالمی عدالت کے ججوں نے امریکی حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ امریکہ میں منجمد کئے جانے والے ایران کے دو ارب ڈالر کے اثاثوں کو بحال کرکے انھیں حکومت ایران کے حوالے کردیا جائے.
عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمے میں ایرانی فتح کے بعد ایران کو اپنے اثاثے غیر منجمد کرانے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے.
اقوام متحدہ کے ماتحت ادارہ عالمی عدالت کے 15 رکنی بینچ نے امریکہ کے اس موقف کو مسترد کردیا ہے کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے.
عالمی عدالت کے حکم کے بعد ایران کو دو ارب کے منجمد اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کیلئے کیس آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی. عالمی عدالت کا کہنا ہےکہ ایران، امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے اپنی کارروائی کو آگے بڑھا سکتا ہے.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ مہینوں میں امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت انصاف کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے نام ایک خط میں حکومت ایران کی درخواست کی سماعت کے لئے وقت مقرر کردیا اور اس کے ساتھ امریکی انتظامیہ کو حکم دیا کہ کوئی نیا اقدام اٹھانے سے گریز کرے اور صورتحال کو تبدیل نہ کیا جائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@