پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے شہدا کی تعداد 27 ہوگئی

زاہدان، 14 فروری، ارنا- ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق، ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے قریب پاسداران انقلاب فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے زاہدان سے "خاش" جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 27 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 13 بھی زخمی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے بیان میں وطن عزیز کے غیور سرحدی محافظوں کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے آیا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردانہ کاراوائیاں، اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی بے بسی کی علامت ہیں۔
اس بیان نے اضافہ کردیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے جو عالمی طاقتوں کی انٹیلی جنس سپورٹ اور ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت سے کیے جاتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور محافظوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں بلکہ وہ ماضی سے کہیں زیادہ ملک میں قیام امن و سلامتی کیلئے تیار ہیں۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@