پاکستان کی ایران میں فورسز کی بس پر حملے کی سخت مذمت

اسلام آباد، 13 فروری، ارنا - حکومت پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر 'محمد فیصل' نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں زاہدان کے قریب پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی بس پر دہشتگرانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم بالخصوص متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ ہے.
تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردوں نے پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی بس کو خودکش حملِے کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں اب تک 20 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہیں۔
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@