ایران میں خودکش حملے پر پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے بیان جاری کردیا

زاہدان، 13 فروری، ارنا- ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان کے ذریعے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں، "خاش-زاہدان" روڈ میں سرحدی فورسز کی بس کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کے مطابق ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ملک کے متعدد سرحدی اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ ایک کاربم دھماکے کے ذریعے پاسداران اسلامی انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@