ایرانی جنوبی شہر زاہدان کے قریب دہشتگردانہ حملہ، 20 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے

زاہدان، 13 فروری، ارنا- با خبر ذارئع کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردوں نے پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی بس کو خودکش حملِے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں "زاہدان" شہر سے "خاش" جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی بس کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہونے والے حملے میں اب تک 20 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہیں۔

9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@