ایرانی اسپیکر کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات

بیجنگ، 13 فروری، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم "شنزو آبے" کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی اسپیکر گزشتہ روز اپنے جاپانی ہم منصب "داتہ" کی باضابطہ دعوت پر جاپان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب سمیت ایران جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ اور بعض اراکین پارلیمنٹ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ہونے والی ملاقاتوں میں فرقین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، تجارتی، صنعتی، سا‏‏‏‏ئنسی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا-
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@