ایران جاپان تعلقات ثقافتی مشترکات پر مبنی ہیں: ایرانی اسپیکر

بیجنگ، 13 فروری، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات، ثقافتی مشترکات پر مبنی ہیں اور ہمیں ان تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔

"علی لاریجانی" جو جاپان کے دو روزہ دورے پرہیں، نے ایران جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروہ کے سربراہ "کی شی دا" کیساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ ایرانی عوام کے ہاں جاپانی قوم کے حوالے سے کوئی منفی نقطہ نظر نہیں ہے بلکہ وہ جاپانی قوم کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ایران جاپان تعلقات کی توسیع کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے صحیح حکمت عملی کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ایران چاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا کردار بہت اہم ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ روز جاپان کے بعض صنعت کاروں اور اہم تجارتی کمپنیوں کیساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں ایران میں تیل، گیس، پیٹروکیمیکل، ادویات اور ماحولیات کے شعبوں میں سرگرم عمل تھے لیکن اب ان کی سرگرمیوں کو روکا گیا ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ چاپانی کمپنیوں کے عہدیداروں کا عقیدہ ہے کہ جاپانی حکومت کو اس حوالے سے ایک نئی تجویز پیش کرنی چاہیے۔
لاریجانی نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایران جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی مدد بھی موثر ثابت ہوگی اور اس کے علاوہ جمہوریہ اسلامی ایران بھی اس سلسلے میں جاپانی حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی اسپیکر گزشتہ روز اپنے جاپانی ہم منصب "داتہ" کی باضابطہ دعوت پر جاپان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب اور بعض اراکین پارلیمنٹ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@