وینزویلا میں فوج بغاوت کروانے کا امریکی مقصد تیل ذخائر پر قبضہ کرنا ہے: ایران

نیو یارک، 13 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ، وینزویلا میں قانونی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کروانے میں بضد ہے جس کا اصل مقصد وینزویلا کے تیل ذخائر پر قبضہ کرنا ہے.

یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفیر ''اسحاق آل حبیب'' نے گزشتہ غیروابستہ تحریک (NAM) کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا عنوان وینزویلا کی صورتحال تھا.
اس موقع پر انہوں نے وینزویلا سے متعلق امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو کچھ وینزویلا میں ہورہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے جس سے عالمی امن و سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، لہذا وہاں قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیرملکی اقدام کی گنجائش نہیں.
ایرانی سفیر نے کہا کہ کسی ملک کو وینزویلا پر اپنی خواہشات مسلط کرنے کا حق نہیں اور نہ انھیں یہ بتائے کہ کونسا نظام چلے گا کونسا ختم ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وینزویلا میں کسی ادارے کو جمہوری قرار دے یا اسے غیرقانونی کہے بلکہ اس حوالے سے صرف عوامی فیصلوں کو مقدم حاصل ہے.
اسحاق آل حبیب نے کہا کہ امریکہ نے معاشی جنگ اور یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے وینزویلا کو بحران کی طرف دکھیل دیا جبکہ امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعے وینزویلا میں مداخلت کی فراہم کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھانے کا نوٹس لیں کیونکہ امریکہ اس سلامتی کونسل کو وینزویلا کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@