پاکستان کیلئے عرب امداد پر منفی نگاہ نہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد، 12 فروری، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے لئے عرب ممالک کی امداد کو منفی نگاہ سے نہیں دیکھتا.

مہدی ہنردوست نے ایک پاکستانی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بعض عرب ممالک کی تنگ نظری کے خاتمے کے ساتھ امت مسلمہ کے درمیان وحدت و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے فضا فراہم ہو.
انہوں نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد سے متعلق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے احکامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہمیں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر زور دیا ہے جبکہ ملکی پالیسی بالخصوص سپریم لیڈر کے احکامات بھی اسی روشنی میں ہیں.

9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@