افغان صدر کے نمائندہ خصوصی ایران کا دورہ کریں گے

کابل، 12 فروری، ارنا- افغان صدر کے نمائندہ خصوصی، افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے علاقائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے لانے کے مقصد سے آئندہ دنوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔

افغان اعلی امن کونسل کے اسپیکر "سید احسان طاہری" کے مطابق اس کونسل کے سربراہ اور افغان صدر "اشرف غنی" کے نمائندہ خصوصی "محمد عمر داود زئی"، آئندہ دنوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔
داود زئی کے دورہ ایران کا مقصد افغان امن عمل کے حوالے سے علاقائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے لانا ہے۔
طاہری نے کہا کہ اس دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے لیکن یہ دورہ آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق، افغانستان کی اعلی امن کونسل نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقائی ممالک کو قائل کرے کہ افغانستان میں قیام امن و استحکام خطی سلامتی کے مفادات میں ہے اور افغانستان میں جنگ اور جھڑپوں کا تسلسل کسی بھی ملک کے مفادات میں نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حکومت افغانستان کی پیشگی اطلاع سے افغان امن عمل سے متعلق طالبان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور افغانستان میں سلامتی کے قیام کے لئے کابل حکومت کی زیر سرپرستی امن عمل کی حمایت کرتا ہے-
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@