ایران اور افغانستان کیساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے: پاکستان

اسلام آباد، 12 فروری، ارنا- پاکستان کے وزیر خزانہ نے ایران اور افغانستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نوائے وقت اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیرخزانہ "اسد عمر" نے پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کےساتھ تجارت بڑھانےکی ضرورت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے۔ پاکستانی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترکی اور ایران کو گیس منصوبوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار اداکر رہا ہے- اسد عمر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلنا چاہیے، تجارت بڑھے گی تو برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے پاکستان کی معیشیت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشرقی اور مغربی ممالک سے تعلقات بہتر کر کے تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں تو انتخابات تک کسی بہتری کی امید نہیں لیکن مغربی ممالک جیسے ایران اور افغانستان کے ساتھ ہمیں اپنی بھرپور قوت کے ساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 9467*274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@