12 فروری، 2019 4:47 PM
News Code: 3671486
0 Persons
ایرانی صدر 14 فروری کو روس روانہ ہوں گے

تہران، 12 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اپنے روسی ہم منصب "ولادیمیر پیوٹین" کی باضابطہ دعوت پر، 14 فروری کو روس روانہ ہوں گے۔

"حسن روحانی" ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں، شام پر سوچی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ایران، ترکی اور روس کے سربراہی سہ فریقی اجلاس میں شریک ہونے کیلئے 14 فروری کو روس روانہ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، سوچی میں منعقد ہونے والا ایک روزہ اجلاس، ایران، روس اور ترکی کا 4 ویں سہ فریقی سربراہی اجلاس ہے جو انسداد دہشت گردی اور خطے میں قیام امن و استحکام سمیت شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور شام میں سیاسی استحکام کے قیام کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔
اس اجلاس میں آستانہ عمل کے نتایج، شام میں اندورنی سیاسی عمل کی شروعات، شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور شامی عوام کے حق خود ارادیت اور شام کی تعمیر نو میں باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تینوں ممالک کے صدور، شام کی موجودہ صورتحال اور شام سے متعلق تہران کی میزبانی میں سہ فریقی اجلاس کے بعد شام کی تازہ ترین تبدیلیوں کے علاوہ شام میں قیام امن و استحکام کی راہ میں موجودہ طریقوں کو جائزہ لیں گے۔
صدر روحانی سوچی کے اجلاس میں شریک ہونے کے علاوہ اپنے روسی اور ترک ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کے بارے میں مذاکرات کیا جاتا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@