ایران میں 12ویں عالمی سیاحتی نمائش کا افتتاح

تہران، 12 فروری، ارنا – 12ویں عالمی سیاحتی نمائش کا منگل کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں افتتاح ہوگیا جس میں 12 ممالک شریک ہیں.

منعقد ہونے والی عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب میں نائب ایرانی صدر اور ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کے ادارے کے ڈپٹی برائے سیاحتی امور "علی اصغر مونسان"، عراقی وزیر صحت اور دوسرے ممالک کے نمائندوں اور سفیروں نے شرکت کی.
اس عالمی نمائش میں 12 ممالک سمیت اٹلی، ترکی، ملائیشیا، جرمنی، سنگاپور، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، بھارت، کمبوڈیا، افغانستان اور پاکستان شریک ہیں.
12ویں عالمی سیاحتی نمائش 12 سے 15 فروری تک جاری ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@