ایران کیساتھ معاشی تعاون کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں: لبنان

تہران، 12 فروری، ارنا - لبنانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو عالمی قوانین کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاشی شعبے میں تعاون کے لئے کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے.

یہ بات "جبران باسیل" نے اپنے ایران ہم منصب "محمد جواد ظریف" کے ساتھ بیروت میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سیاسی مسائل، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ چیلنجز بالخصوص شامی بحران، آستانہ میں مذاکرات اور سوچی میں نشست پر بات چیت کی.
باسیل نے کہا کہ آستانہ کے شامی امن مذاکرات لبنان کے لئے بہت ہی اہم ہے اور شام کو امن بنانا لبنانی سرحدوں کی مزید سیکورٹی کا باعث بن جائے گی.
انہوں نے کہا کہ لبنان وارساو میں منعقد ہونے والے اینٹی ایران اجلاس میں شریک نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں عدم مداخلت ہے.
فریقین نے شامی پناہ گزینوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس راستے پر شامی عوام کی مکمل حمایت پر زور دیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@