ہسپانوی وزیر خارجہ نے ایران کو خطے کا طاقتور ملک قرار دیا

میڈرڈ، 12 فروری، ارنا - سپین کے وزیر خارجہ نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک اہم طاقتور ملک ہے.

یہ بات یوزَیپ بورَیل نےآج بروز منگل اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی.
انہوں نے 40 سالہ اسلامی انقلاب کی قابل قدر کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی اہم طاقت ہے.
بوریل نے کہا کہ اگر ٹرمپ امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہ ہوئے تو ایران پابندیوں کے سامنے مزاحمت کرسکتا ہے اور اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر بنے تو ایران بھی ایٹمی پروگرام کو از سر نو آغاز کر کے خطے میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر سکتا ہے.
ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی جنگ کے دوران میں دہشتگردوں سے نمٹنے اور شامی قوم اور حکومت کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ 1976 میں ایرانی عوام کے 35 فیصد تعلیم یافتہ تھے جبکہ اب ان کی تعداد 84 فیصد تک پہنچ گئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ 1980 کو ایرانی خواتین کے 5 فیصد تعلیم یافتہ تھیں اور اب اس کی شرح 47 فیصد ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@