ایران میں جاپانی سرمایہ کاری کیلئے سنہری مواقع میسر ہیں: لاریجانی

بیجنگ، 12 فروری، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران جاپان تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مختلف شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاری کے لئے سنہری مواقع موجود ہیں.

یہ بات 'علی لاریجانی' نے آج دورہ جاپان کے موقع پر ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب اور بعض اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مں تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل اور دواسازی کے شعبوں میں جاپان کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم ہے لہذا اس مقصد کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے.
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات کے قیام اپنے 90ویں سال میں داخل ہوئے جبکہ دونوں ممالک کے روابط ہمیشہ قریبی اور دوستانہ رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک شاید ایران اور جاپان کے درمیان خلل پیدا کرنا چاہتے ہوں مگر ہمیں اس چیزی کی اجازت نہیں دینی چاہئے.
ایرانی اسپیکر نے بتایا کہ ہم جاپان کو مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک صنعتی، تکنیکی اور تجارتی شعبوں میں بھی مشترکہ تعاون کو بڑھائیں.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں جاپانی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص چین اور روس بھی اس معاہدے کے حق میں کھڑے ہیں تاہم جوہری معاہدے کو بچانے کے لئےعملی اقدامات کرنے ہوں گے.
اس ملاقات میں جاپانی اسپیکر نے ایرانی وفد کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے.
انہوں نے ایران اور جاپان کے درمیان ثقافتی شعبے اور کھیلوں کے حوالے سے وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@