لبنان میں نئی حکومت کا قیام، ظریف کی سعد حریری کو مبارکباد

بیروت، 12 فروری، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی قیادت اور قوم کو نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف پیر کے روز لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد پیش کی.
اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں عوامی ووٹ کی مبنی پر قائم ہونے والی نئی حکومت اس ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی.
ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے.
سعد الحریری نے بھی کہا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر آمادہ ہیں.
دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے پہلے سعد الحریری کی قیادت میں لبنان کی نئی حکومت قائم کی گئی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@