لبنان اور مزاحمتی فرنٹ کی فتوحات ایرانی حمایت کی مرہون منت ہے: نصراللہ

تہران، 12 فروری، ارنا - لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان اور مزاحمتی فرنٹ کی فتوحات ایرانی حمایت کی مرہون منت ہے.

یہ بات "سید حسن نصر اللہ" نے پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لبنان اور مزاحمتی فرنٹ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کے ساتھ بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں.
سید حسن نصراللہ نے ناجائز صہیونی ریاست اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایرانی سپریم لیڈر، قوم اور حکام کی جانب سے لبنان، فلسطین، مزاحمتی فرنٹ اور علاقائی قوموں کی حمایتوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام سازشوں اور دباؤں کے باوجود ایسی حمایتوں کو جاری رکھنے پر امید کا اظہار کیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ لبنانی قوم، حکومت اور مزاحمتی فرنٹ کے ساتھ کھڑے رہے گا اور تمام شعبوں میں مدد کے لئے تیار ہے.
یاد رہے کہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ وفد گزشتہ روز بیروت پہنچ گئے.
ایرانی وزیر خارجہ نے پیر کے روز لبنانی صدر اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقاتیں کی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@